اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ شب وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس سے خطاب کیا۔ وزیراعظم عمران خان کا خطاب 45 منٹ تک جاری رہا جبکہ اس کے برعکس دیگر عالمی رہنماؤں کو 15،15 منٹ کا وقت دیا گیا۔ عمران خان کی تقریر کا وقت دیکھ کر بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ سوال اٹھایا گیا کہ جب ہر لیڈر کی تقریر کے لیے 15 منٹ کا وقت
مقرر تھا تو پھر عمران خان کو 45 منٹ کیوں دئیےگئے ؟بھارتی میڈیا یہ سوال بھی اٹھا رہا ہے کہ عمران خان نے اپنا طویل خطاب کیوں جاری رکھا؟ وزیراعظم عمران خان کے خطاب کے دوران اجلاس میں موجود بھارت کی مندوبین کے چہرے کے تاثرات نے یہ واضح کردیا کہ عمران خان بھارتیوں کے لیے خطرہ ہیں۔یاد رہے کہ اجلاس میں شریک بھارت کی 2خواتین مندوب اپنا سر جھکائے بیٹھی رہیں ۔