اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے حل ہونا چاہئے،ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کا جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران مطالبہ،نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا اقوام متحدہ کی قرار داد وں کے باوجود کشمیر مقبوضہ خطہ ہے، بھارت کو پاکستان کے ساتھ
مل کر مسائل کا حل نکالنا چاہیے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے ترک صدر طیب اردوان نے بھی مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کے اجلاس میں آواز بلند کی تھی ۔گزشتہ شب وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بھی مسئلہ کشمیر پر بھرپور تقریر کی گئی تھی اور عالمی برادری سے مداخلت کا مطالبہ کیا گیا تھا۔