جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

وزیر اعظم کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے طویل خطاب،بسم اللہ الرحمان الرحیم سے آغاز کیا،قومی لباس شلوار قمیض زیب تن کیاہواتھا

datetime 27  ستمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کا آغاز بسم اللہ الرحمان الرحیم اور سورۃ فاتحہ کی آیت اِیاک نعبد و اِیاک نستعِین(جس کا ترجمہ ہے اللہ ہم تیری عبادت کرتے ہیں اور تجھ سے ہی مدد مانگتے ہیں)سے کیا۔وزیرا عظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 49منٹ تک فی البدیع انگریزی میں خطاب کیا۔

وزیرا عظم عمران خان نے جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب کاآغاز7بجکر 50منٹ اور اختتام 8بجکر 39منٹ پر کیا۔  وزیر اعظم عمران خان نے اقوا م متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران قومی لباس شلوار قمیض زیب تن کیا۔ وزیر اعظم نے لائٹ بلیو رنگ کی شلوار قمیض اور اس کے اوپر کوٹ پہن رکھا تھا۔وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری کو کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری نے مداخلت نہ کی تو دو ایٹمی ممالک آمنے سامنے ہونگے،اگر بھارت نے کچھ غلط کیا تو ہم آخر تک لڑیں گے اور نتائج سوچ سے کہیں زیادہ ہوں گے،، مقبوضہ کشمیر میں 52 روز سے 80 لاکھ افراد 9 لاکھ فوج کی موجودگی میں محصور ہیں اور آرایس ایس کے رکن نریندر مودی کی حکومت ان سے جانوروں جیسا سلوک کر رہی ہے، دنیا اس معاملے پر کیوں خاموش ہے؟ اگرآٹھ ہزار یہودی اس طرح اتنے دنوں سے محصور ہوتے تو کیا ہوگا؟،مقبوضہ کشمیر میں جب کرفیو ہٹالیا جائیگا اور لوگ باہر آئیں گے جہاں 9 لاکھ فوجی تعینات ہیں اس صورت میں خون ریزی کا خطرہ ہے،یہ وقت عملی اقدم اٹھانے اور اقوام متحدہ کی آزمائش کا وقت ہے سب سے پہلے بھارت فوری طور پر کشمیر میں گزشتہ 55 روز سے نافذ کرفیو ختم، 13 ہزار کشمیریوں کو رہا کرے،بھارت کے ساتھ باہمی مسائل پر بات کرنے کیلئے تیار تھے، مودی نے کوئی جواب نہیں دیا،پاکستان میں کوئی شدت پسند تنظیم نہیں، بھارت ہم پر الزام لگا رہا ہے، بھارتی سرزمین سے ہمارے بلوچستان میں حملے کیے جا رہے ہیں جس کا ثبوت بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کی گرفتاری ہے

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…