منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

سارک وزرائے خارجہ کانفرنس بھارتی ہم منصب شنکر کی تقریر سے قبل شاہ محمود قریشی نے ایسا کام کر دیا کہ بھارت بھی دنگ رہ گیا

datetime 27  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک( آن لائن )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سارک وزرائے خارجہ کانفرنس میں بھارتی ہم منصب شنکر کی تقریر کا بائیکاٹ کردیا۔بھارت کے ہاتھ کشمیریوں کے خون سے رنگے ہیں اس لئے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے۔ بھارت پہلے مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند اور کرفیو ختم کرے ۔

میڈیا رپورٹس کیمطابق سارک ممالک کے وزرائے خارجہ کی کانفرنس کے موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی ہم منصب جے شنکر کی تقریر کا بائیکاٹ کیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ کشمیر کے قصاب سے بات کرناتو دور اس کے ساتھ بیٹھنا بھی گوارہ نہیں کرتا۔ بھارت کے ہاتھ معصوم کشمیوں کے خون سے رنگے ہیں بھارت پہلے مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کروائے اور کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنائے ۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کو کشمیریوں کے انسانی حقوق کا تحفظ فراہم کرنا ہوگا۔ دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آئندہ سارک سربراہ اجلاس اسلام آباد میں ہونا طے پایا ہے ۔ بھارت نے گزشتہ برس کی طرح اس بار اجلاس پر اعتراض نہیں کیا۔ نیو یارک میں سارک ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تمام سارک ممالک کو اجلاس کی دعوت دی اور آئندہ سارک ممالک کے سربراہ اجلاس پاکستان میںہونا طے پایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس بھارت نے اعتراض کیا تھا تاہم اس بار خاموشی اختیار کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو خود اقوام متحدہ میں لے کر گیا تھا۔ بھارت نے غیر آئینی طریقے سے بزور طاقت متازع علاقے کو شامل کرنے کی کوشش کی ۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کے 5اگست کے اقدام کے خلاف بھارت میں بھی تنقید ہورہی ہے اور بھارتی سپریم کورٹ میں 14درخواستیں دائر ہوچکی ہیں جبکہ کشمیر کا ہر طبقہ بھارتی اقدام کو مسترد کرچکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…