لاہور( این این آئی )قومی احتساب بیورو (نیب )نے شریف فیملی کو بے نامی اکائونٹس سے منتقل ہونے والی رقوم کی تفصیلات حاصل کرلیں۔ نجی ٹی وی نے نیب ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ شریف فیملی کی جانب سے طلعت مسعود قاضی کے نام پر 22 لاکھ 95 ہزار 86 ڈالرز فکس اکائونٹ میں رکھے گئے،دوبئی کے ایک اور اکائونٹ سے 16 کروڑ 43 لاکھ 75 ہزار 291 روپے شریف فیملی کو منتقل ہوئے۔ذرائع کے
مطابق شریف فیملی کو یہ رقم صدیقہ سید نامی خاتون کے اکائونٹ سے منتقل ہوئے،1992 میں شریف فیملی کی جانب سے قاضی فیملی کے نام پر متعدد جعلی اکائونٹس بنائے گئے،صدیقہ سید، سکندرہ مسعود قاضی، کاشف قا ضی اور طلعت قاضی کے نام پر اکائونٹ کھولے گئے۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ 90 کی دہائی میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار 1 ارب روپے سے زائد منی لانڈرنگ کے کیس میں وعدہ معاف گواہ بنے تھے۔