نیو یارک (آن لائن)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کالعدم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کو ذاتی اکاؤنٹ سے رقم نکالنے کی اجازت دیدی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان کی جانب سے سلامتی کونسل کی کمیٹی کو درخواست بھیجی گئی تھی کہ حافظ سعید کو ذاتی اخراجات کے لیے بینک اکاؤنٹ استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔
سلامتی کونسل نے پاکستان کی درخواست منظور کرتے ہوئے حافظ سعید کو بینک اکاؤنٹ سے ڈیڑھ لاکھ روپے نکالنے کی اجازت دیدی جو صرف ذاتی اخراجات پورے کرنے کے لیے استعمال ہو سکیں گے۔خیال رہے کہ حکومت پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرتے ہوئے حافظ سعید کے اثاثے منجمد کر دیئے تھے۔