اسلام آباد(اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ترکی، ملائیشیا اور پاکستان نے اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے مشترکہ انگریزی چینل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد سے ملاقات ہوئی ہے۔ تینوں ممالک نے مشترکہ انگریزی چینل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس چینل کا مقصد
اسلامو فوبیا کے چیلنج سے نمٹنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینل سے مسلمانوں کیخلاف تاثر کو درست کیا جائے گا۔ مشترکہ چینل پر مسلمانوں کی تاریخ پر پروگرام اور فلمیں پیش کی جائیں گی۔ عمران خان نے کہا کہ چینل کا مقصد عالمی میڈیا میں مسلمانوں کی نمائندگی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ چینل ہمارے مذہب کی صحیح ترجمانی کرے گا، چینل کے ذریعے ناموس رسالت کو صحیح پیرائے میں پیش کیا جائے گا۔