اسلام آباد(آن لائن) چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے عمر قید کی مدت کے تعین کے لیے لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے ،بینچ 2 اکتوبر کومعاملے کی سماعت کرے گا، بینچ فیصلہ کرے گا کہ عمر قید کی مدت25سال ہوگی یا تاحیات، یہ ریمارکس 3 رکنی بینچ میں
چیف جسٹس نے دہشت گردی میں ملوث عمر قید کے ملزمان کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کے موقع پر دیے، اس موقع پر عدالت نے قرار دیا ہے کہ دہشت گردی میں ملوث عمر قید کے ملزم کی سزا کے خلاف اپیل کو بھی لارجز بینچ کے فیصلے کے بعد سنا جائے گا۔