اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

زلزلے کے آفٹر شاکس جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی،متاثرہ علاقوں میں پینے کے پانی کی شدید قلت،خوف کے باعث مردوں نے گرین بیلٹ پر ساری رات جاگ کر گزاری، خواتین، بچوں نے پارکوں میں پناہ لی

datetime 25  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد (سی پی پی)آزاد کشمیر میں زلزلے کے آفٹر شاکس جاری ہیں جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی اور 452 افراد زخمی ہیں۔آزاد کشمیر میں زلزلے کے مزید جھٹکے محسوس ہوئے ہیں جس کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔ خوف کے باعث مردوں نے سڑکوں کے کنارے گرین بیلٹ پر ساری رات جاگ کر گزاری ۔

جبکہ خواتین اور بچوں نے مقامی پارکوں میں پناہ لی۔ضلعی انتظامیہ میرپورکے مطابق آزاد کشمیرمیں زلزلہ سے جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی اور452 افراد زخمی ہوئے۔ جاتلاں کا روڈ انفراسٹرکچرمکمل طورپرتباہ جب کہ منگلا جانے والی مرکزی شاہراہ اورمتعدد پل زمین بوس ہوگئے ہیں۔زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں شہریوں کو مصائب کا سامنا ہے۔ لوگوں کے گھر اور کاروبار تباہ ہوگئے جبکہ اب تک بجلی بحال نہ کی جاسکی۔ کھمبے اور ٹرانسفارمرزمین پر گرے ہوئے ہیں جب کہ پینے کی پانی کی بھی شدید قلت ہوگئی۔زیرزمین پانی بھی گدلا اورناقابل استعمال ہوگیا ہے، بجلی کی عدم دستیابی کے باعث کچھ علاقوں میں لگائے گئے واٹر پلانٹس بھی نہیں چل سکے، کھانے پینے سے محروم لوگوں نے آفٹر شاکس کے خوف سے رات جاگ کر گزاری، لوگوں کے گھروں کی بیرونی دیواریں گرنے سے پل منڈا، سانگ، سنوال شریف سمیت ملحقہ علاقوں میں چوری کی وارداتیں بھی ہوئیں۔پاک فوج کے دستے متاثرہ علاقوں کے سروے کیلئے پہنچ گئے جب کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پرریسکیو ٹیمیں بھی میرپورپہنچ گئیں۔ ریسکیو 1122 کی 5 امدادی گاڑیاں اورجان بچانے والا دیگر سامان بھی ہمراہ ہے۔چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل افضل نے زلزلہ متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق 160 زخمیوں کی حالت نازک ہے، ڈی ایچ کیومیرپوراورافضل پورمیں گیارہ گیارہ لاشیں لائی گئیں، اسلام گڑھ اور منگلا میں ایک ایک شخص زلزلے سے جاں بحق ہوا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…