ظفر اللہ جمالی کووزیر اعظم کے عہدے سے کیوں  ہٹایا گیا تھا؟طویل عرصے بعد بڑے راز سے پردہ اٹھ گیا

21  ستمبر‬‮  2019

لاہور(آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کشمیر پر ہماری حکومت کے خلاف بہت زہریلا پراپیگنڈا ہو رہا ہے جس میں کامیابی نہیں ملنے والی ہے ۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان لوگوں کو ناموس رسالت پر اکٹھا کر رہے ہیں لیکن ان کا مقصد کچھ اور ہے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ نہیں چل سکتے۔

پہلے کہہ چکا ہوں پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ نہیں چلے گی۔ عبدالغفور حیدری کے ذریعے مولانا فضل الرحمان کو پیغام بھیجا ہے کہ گرم جگہ پر پاوَں نہ رکھیں اس وقت پھونک پھونک کر قدم رکھنا ہو گا۔شیخ رشید نے کہا کہ چین کے ساتھ پاکستان کی دوستی سمندر سے گہری اور ہمالیہ سے بلند ہے، کہا جا رہا ہے سی پیک تو بس پیک ہو گیا ہے، انشااللہ سی پیک ایم ایل ون بنے گااور سی پیک عمران خان کے دور میں ہی مکمل ہو گا۔وفاقی وزیرنے مزید کہا کہ کشمیر پرہماری حکومت کے خلاف بہت زہریلا پروپیگنڈا ہو رہا ہے، وزیراعظم اور آرمی چیف کی قیادت میں کشمیر کا کیس بہت بہتر طریقے سے آگے جائے گا، سلامتی کونسل میں 52 سال بعد کشمیر کا مسئلہ عمران خان لے کر گئے، جنگ کا فیصلہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کو کرنا ہے، پاکستان پر حملہ ہوا تو پاک فوج تیار ہے، کسی نے حملہ کیا تو نیست و نابود ہو جائے گا۔ سیاست اور جنگ میں اپنی ٹائمنگ ہوتی ہے، کشمیر کے اندر سے تحریک اٹھے گی، پتھر استعمال کرنے والے اب کچھ اور استعمال کریں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ ظفر اللہ جمالی کو اس لیے ہٹایا گیا وہ امریکا سے ون آن ون ملاقات کر رہے تھے نواز شریف نے بھی جاتی عمرا میں مودی سے ون آن ون ملاقات کی، یہ وقت بھی آ سکتا ہے کہ لندن میں گرفتاریاں ہوں اور انہیں پاکستان لایا جائے۔ شہبازشریف کی سیاست امتحان میں ہے، وہ مذاکرات کو کامیاب کرانے کے بڑے حامی ہیں، ان میں لچک ہے جب کہ نواز شریف ضد کی وجہ سے معاملات خراب کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…