جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

 او آئی سی نے ہماری حمایت کی ہے، کشمیر ایک بین الاقوامی ایشو بن گیا،عمرا ن خان کی سعودی عرب میں پاکستانیوں سے ملاقات، بڑا دعویٰ کردیا

datetime 19  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیر ایک بین الاقوامی ایشو بن گیاہے اور پوری دنیا ہمارے بیانیے کو مان گئی ہے، او آئی سی نے ہماری حمایت کی ہے،یو این میں اس ایشو کو پر زور انداز میں اٹھائیں گے، میرا مقصد اقوام متحدہ جانے سے پہلے سعودی لیڈرشپ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرنا تھا، ہر شعبے میں اصلاحات لا رہے ہیں، کافی مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا رہا،

سرمایہ کاری کو فروغ دینا اولین ترجیح ہے۔وزیر اعظم عمران خان سے سعودی عرب میں مقیم مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ممتاز پاکستانیوں نے جدہ میں ملاقات کی جس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ میرا مقصد اقوام متحدہ جانے سے پہلے سعودی لیڈرشپ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرنا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا میں اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ قائد اعظم نے پہلے سے بھانپ لیا تھا کہ مسلمانوں کو ہندوستان میں اپنے حقوق نہیں ملیں گے جو کہ آج مودی کے اقدامات سے ثابت ہو چکا۔ انہوں نے کہاکہ پاک سعودی تعلقات ایک نئے سطح پر پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سعودی عرب نے ہر  مشکل وقت میں ہماری مدد کی۔انہوں نے کہاکہ کشمیر میں ہمارے بھائی مشکل صورتحال سے گزر رہے ہیں،کشمیر ایک بین الاقوامی ایشو بن گیاہے اور پوری دنیا ہمارے بیانیے کو مان گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ او آئی سی نے ہماری حمایت کی ہے،یو این میں اس ایشو کو پر زور انداز میں اٹھائیں گے، انہوں نے کہاکہ ہمیں قرضوں کے بوجھ میں دبی معیشت ورثے میں ملی تھی۔ انہوں نے کہاکہ ہر شعبے میں اصلاحات لا رہے ہیں، کافی مشکلات اور روکاوٹوں کا سامنا رہا۔ انہوں نے کہاکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینا اولین ترجیح ہے۔  انہوں نے کہاکہ بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے قانونی اصلاحات لا رہے ہیں تاکہ ان کے سرمایہ کو تحفظ حاصل ہو۔ انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت کاروبار میں آسانیاں پیدا کر رہی ہے تاکہ سرمایہ کاروں کو ترغیب ملے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…