اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کتے کے کاٹے سے بچے کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بچے کی موت پر میرے صوبے کی کر دار کشی کی جارہی ہے ، جس پر مجھے افسوس ہے ،ویکسین کی کمی سے جاں بحق بچے پر سیاسی کمپین کی گئی ، والدین خود کئی دنوں بعد ہسپتال لائے ، واقعہ کی تحقیقات ہورہی ہے اس سے حکومت کا
کوئی تعلق نہیں ۔ جمعرات کو یہاں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ پورے ملک میں ہونے والے کیسز آپ کو ایسے پیش کیے جائیں گے جیسے کہ یہ صرف سندھ میں ہوتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر کچرا گرتا ہے تو صرف سندھ میں گرتا ہے،پانی کھڑا ہوجاتا ہے تو صرف سندھ میں کھڑا ہوتا ہے،پورے ملک میں ویکسین کی کمی ہوتی ہے تو صرف سندھ میں ہے؟