خورشید شاہ کی گرفتاری کے بعد اگلی باری کس کی ہے؟پیپلزپارٹی کا فارورڈ بلاک ایم کیو ایم، جی ڈی اے اور پی ٹی آئی اے کے ساتھ مل کر حکومت بنائے گا، نئے وزیراعلیٰ سندھ کون ہوں گے؟پیپلز پارٹی آج کی گرفتاری اور سندھ کی متوقع تبدیلیوں کے بارے میں کیا سوچ رہی ہے، جاوید چودھری کا تجزیہ

18  ستمبر‬‮  2019

نیب نے آج اسلام آباد سے سید خورشید شاہ کو حراست میں لے لیا‘ نیب سکھر نے آج انہیں طلب کر رکھا تھا‘ خورشید شاہ نے خط لکھ کر نیب کو اطلاع دی‘ قومی اسمبلی کا سیشن چل رہا ہے‘ میں سیشن کے بعد حاضر ہو جاؤں گا لیکن نیب نے انہیں گرفتار کر لیا، آج وزیراعظم عمران خان نے طورخم بارڈر پر پریس کانفرنس میں ایک بار پھر کڑے احتساب اور ڈیل اور ڈھیل نہ دینے کا اعلان کیا، خورشید شاہ اس اعلان سے آدھے گھنٹے بعد گرفتار کر لیے گئے‘ اس گرفتاری کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے لوگ پرائیویٹلی کہہ رہے ہیں اگلی باری وزیراعلیٰ سندھ

مراد علی شاہ کی ہے‘ ان کی گرفتاری کے بعد سندھ میں اِن ہاؤس تبدیلی لائی جائے گی‘ پیپلز پارٹی کا فارورڈ بلاک بنے گا اور یہ بلاک ایم کیو ایم‘ جی ڈی اے اور پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر حکومت بنائے گا‘ نئے چیف منسٹر کے لیے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا نام لیا جا رہا ہے‘ پیپلز پارٹی آج کی گرفتاری اور سندھ کی متوقع تبدیلیوں کے بارے میں کیا سوچ رہی ہے‘ پنجاب میں بچوں کے اغواء‘ زیادتی اور قتل کی نئی لہر آ گئی‘ ڈینگی نے بھی بڑی سطح پر تباہی پھیلا دی‘ بچے اور ڈینگی پنجاب حکومت کی ترجیحات میں کیوں شامل نہیں؟



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…