اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے رابطہ کمیٹیوں کو رابطہ مہم تیز کر نے کی ہدایت کی ۔بدھ کو مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا جس میں مولانا عبدالغفور حیدری، اکرم خان درانی اور حاجی غلام علی ،عبدالمجید ہزاری، مولانا فضل علی، مفتی ابرار، مولانا عبدالقیوم، مولانا قمر الدین، مولانا عصمت اللہ سمیت دیگر شریک ہوئے ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزادی مارچ
سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ رابطہ کمیٹیوں کی جانب سے رابطوں اور آئندہ کی حکمت عملی پر غورکیاگیا ۔ مولانا فضل الرحمن نے رابطہ کمیٹیوں کو رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کی ۔ ذرائع کے مطابق جلاس میں آزادی مارچ کیلئے جاری فنڈز ریزنگ مہم کا بھی جائزہ لیا یا ۔ ذرائع کے مطابق بتایاگیا کہ تمام صوبوں سے چندہ وصولی کا عمل جاری ہے۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے صوبائی رہنمائوں کو کارکنوں کو متحرک کرنے کی ہدایت کی ۔