جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

کراچی آخر کس کی ذمہ داری ہے؟ مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کر رکھا ہے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی نے خود کو اس لاک ڈاؤن سے الگ کر لیا ہے اگر ن لیگ بھی پیچھے ہٹ جاتی ہے تو کیا مولانا فضل الرحمن پھربھی لاک ڈاؤن کریں گے؟ جاوید چودھری کاتجزیہ

datetime 11  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا کے بڑے معاشی دماغ کہتے ہیں انسان کمانے سے امیر نہیں ہوتا‘ مسلسل کمانے‘مسلسل کماتے رہنے سے امیر ہوتا ہے بالکل اسی طرح آپ ایک بار صفائی کرنے‘ ایک بار صاف ستھرے ہونے سے پاک صاف نہیں ہو جاتے‘ صاف ہونے کے لیے مسلسل صفائی ضروری ہوتی ہے لیکن ہم کراچی کے معاملے میں یہ حقیقت بھول جاتے ہیں‘ ہم شہر کو ایک بار چمکا کر‘

اس کا کچرا ایک بار صاف کر کے کہہ دیتے ہیں لیجیے ہم نے شہر صاف کر دیا‘ کراچی یوں صاف نہیں ہوگا‘آپ ایک سائیڈ کا کچرا اٹھا کر دوسری سائیڈ پر پھینک کر کراچی کو صاف ڈکلیئر نہیں کر سکیں گے۔ اس کے لیے آپ کو مسلسل صفائی اور صفائی کا مستقل بندوبست کرنا پڑے گا مگر بدقسمتی سے کراچی ایک ایسا بدقسمت شہر ہے جس میں گندگی تیسرے فیز میں داخل ہو چکی ہے‘ پورے شہر کو مکھیوں نے نرغے میں لے لیا ہے‘ یہ دنیا کا واحد ساحلی شہر بن چکا ہے جس میں اربوں کی تعداد میں مکھیاں ہیں اور یہ مکھیاں شہر کو ”ٹیک اوور“ کر چکی ہیں بس کسی دن کوئی وبا پھوٹنے کی دیر ہے اور یہ شہر المیہ بن جائے گا‘ آپ بدانتظامی کی انتہا دیکھیے کراچی کی صفائی میں وفاقی‘ صوبائی اور بلدیاتی تینوں حکومتیں ناکام ہو چکی ہیں‘ یہ تینوں ملبہ ایک دوسرے پر ڈال رہی ہیں، کراچی آخر کس کی ذمہ داری ہے، مولانا فضل الرحمن نے اکتوبر میں اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کر رکھا ہے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی نے خود کو اس لاک ڈاؤن سے الگ کر لیا، اب ن لیگ بچی ہے‘ اگر ن لیگ بھی پیچھے ہٹ جاتی ہے تو کیا مولانا فضل الرحمن پھربھی لاک ڈاؤن کریں گے؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…