اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بڑے صنعتکاروں کے ٹیکس معاف کرنے کا معاملہ،وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا،نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے بڑے صنعتکاروں کو208 ارب روپے کا ٹیکس معاف کرنے کا نوٹس لے لیا ہے۔انہوں نے کہا
کہ کسی کا ٹیکس معاف نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میڈیا پر ٹیکس چھوٹ دینے کی خبروں پر حیرانگی ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے عمرایوب اور ندیم بابر سے تفصیلات طلب کرلیں۔معاون خصوصی ندیم بابرنے بتایا کہ 208ارب کی مکمل چھوٹ نہیں دی جائے گی۔آڈٹ کے بعد جس نے ٹیکس دیا ہوگا اس کیلئے مراعات کو دیکھا جائے گا۔وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ جی آئی ڈی سی کے حوالہ سے تمام کمپنیوں کا آڈٹ کروایا جائے گا۔