اسلام آباد(مانیٹرن ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی معید پیرزادہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف جیل میں ہیں، مریم نواز بھی جیل میں ہیں جنہیں 5 ستمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
آصف علی زرداری کو صحت کا معائنہ کروانے کے لیے 28 اگست کو پمز میں لایا گیا۔جس کے دو دن بعد ان کو واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔جس کے نتیجے میں پیپلز پارٹی اور ان کے اپنے خاندان نے بھی شور مچایا کہ آصف علی زرداری کے ساتھ بہت ظلم اور زیادتی ہو رہی ہے۔معید پیرزادہ کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری اپنے اپنے طور پر اسٹیبلشمنٹ کو پلی بارگین کی آفر کر رہے ہیں۔لیکن اس پلی بارگین میں ایک خاص بات یہ ہے کہ وہ دونوں کہتے ہیں ہم اچھے خاصے پیسے دینے کو تیار ہیں،اس کے لیے 15 سے 20 بلین ڈالر کا ذکر بھی کیا جا رہا ہے،تو ان دونوں کا کہنا ہے کہ ہم اعتراف جرم نہیں کریں گے۔ہم یہ نہیں مانیں گے کہ ہم نے کچھ غلط کیا تھا،ہم باہر چلے جائیں گے لیکن ہمارے بچوں کو سیاست میں ان کا حق دینا چاہئے ۔بلاول بھٹو کی سیاست کو اتنا خطرہ نہیں ہے جتنا کہ مریم نواز کا راستہ روکا جا رہا ہے۔لیکن اس کے ساتھ ساتھ دلچسپ بات یہ ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی طرف سے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ مائنس تھری کیا جائے،یعنی کہ عمران خان کو بھی ہٹایا جائےتاکہ ہم سارے ہی سیاست سے باہر ہو جائیں۔