اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیرمیں مظاہرین نے بھارتی درندوں کو ناکوں چنے چبوا دئیے،ہندوستانی فوج بے بس ،پولیس نے بھی ساتھ چھوڑ دیا

datetime 1  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(اے این این ) مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کا 28واں روز ،سخت بندشوں کے باوجود لوگوں کا احتجاج، بھارتی فوج بے بس،پی ایس اے کے تحت گرفتاریاں جاری،مختلف علاقوں میں آزادی ریلیاں ،ہزاروں مظاہرین نے بھارتی درندوں کو ناکوں چنے چبوا دئیے۔

پولیس نے فوج کا ساتھ چھوڑ دیا،کرفیو اورلاک ڈاؤن، مواصلاتی رابطے بند، خوراک اور ادویات کی قلت ۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں کرفیو اور لاک ڈائون کے 28ویں روز بھی کرفیو اور لاک ڈاؤن جاری رہا بھارت کے ہر قسم کے جبر کے سامنے کشمیری سیسہ پلائی دیوار بن گئے۔ مظاہروں میں ہزاروں نوجوانوں نے بھارتی درندوں کو ناکوں چنے چبوا دیئے۔وادی میں پولیس نے فوج کا ساتھ چھوڑ دیا ہے ۔اب فوج کو پولیس کا کام بھی کرنا پڑ رہا ہے ۔بھارتی حکومت نے مقامی پولیس کو غیر مسلح کر کے فوج کے زیر نگین کر دیا تھا جس پولیس کے کئی افسران یا تو مستعفی ہو چکے ہیں یا چھٹیوں پر چلے گئے ہیں ۔کرفیو اورلاک ڈاؤن، مواصلاتی رابطے بند، خوراک اور ادویات کی کمی، بھارت کے ہر طرح کے غاصبانہ حربوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں۔کشمیری نوجوانوں نے بھارتی سامراج کی پابندیوں کو توڑتے ہوئے مختلف علاقوں میں مظاہرے کیے، ہزاروں نوجوانوں نے آزادی ریلیاں نکالیں جن پر بھارتی فوج نے آنسو گیس کے شیل پھینکے اور پیلٹ گن کے فائر کیے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دس ہزار سے زیادہ گرفتار افراد میں سے چار ہزار پانچ سو کشمیریوں پر بدنامہ زمانہ کالے قانون پی ایس اے کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں اس کالے قانون کے تحت گرفتاریاں جاری ہیں ۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…