اسلام آباد (این این آئی)پاک فوج نے مقبوضہ کشمیر کی خودمختار حیثیت کو ختم کرنے کے فیصلے پر دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے دوران بھارت کی جانب سے پاکستان پر درانداز ی کے لگائے گئے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے اور ہم نا سمجھ ہوں گے کہ لائن آف کنٹرول کے اْس پار دراندازی کی اجازت دیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت کے ترجمان نے
الزام عائد کیا کہ بھارت کی جانب سے رواں ماہ کے اوائل میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور لاک ڈاؤن کرنے کے بعد ایک خطرناک صورتحال پیدا کرنے کے لیے پاکستان دراندازی کی کوشش کر رہا ہے تاہم پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی دعوئوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے اور ہم نا سمجھ ہوں گے کہ لائن آف کنٹرول کے اْس پار دراندازی کی اجازت دیں۔