ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

خواتین مسجد میں نماز ادا کر سکتیں ہیں یا نہیں ؟ اس بارے میں شرعی حکم کیا ہے ؟ جانئے

datetime 30  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اگر خواتین مساجد میں نمازادا کرنے کیلئے اجازت مانگیں تو مرد حضرات انہیں منع نہیں کر سکتے ، بشرط یہ کہ خاتون پردہ میں ہو اور اس کے جسم سے کوئی ایسی جگہ نظر نہ آئے جسے اجنبی لوگوں کے لیے دیکھنا جائز نہ ہو۔ حدیث پاک میں ہے: ترجمہ: ’’حضرت سالمؓ اپنے والد سے بیان کرتے ہیں: رسو ل اللہ ﷺ نے فرمایا :جب تم میں سے کسی کی بیوی مسجد میں آنے کی اجازت مانگے تو وہ اسے منع نہ کرے، (صحیح بخاری:5238)‘‘۔مذکورہ شخص کا یہ کہنا کہ ’’

عورتوں کے مسجد میں جانے کی ممانعت اجماعِ صحابہؓ سے ثابت ہے اور ناسخ کے درجے میں ہے ‘‘، درست نہیں ہے ، ان احادیث مبارکہ کو کیسے نظر انداز کیاجاسکتا ہے ۔(۱)ترجمہ:’’حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایاہے کہ جب تمہاری عورتیں مسجد میں جانے کی اجازت مانگیں تو ان کو مساجد میں جانے سے منع نہ کرو ،حضرت عبداللہ بن عمرؓ کے صاحبزادے بلال نے کہا: خدا کی قسم ! ہم انہیں مسجد میں جانے سے ضرور منع کریں گے، راوی کہتا ہے کہ پھر حضرت عبداللہ بن عمرؓ بلال پر اس قدر شدید ناراض ہوئے کہ اتنا کسی اور پر ناراض نہیں ہوئے تھے اور فرمایا: میں تمہیں رسول اللہ ﷺ کا فرمان بیان کرتا ہوں اورتم کہتے ہو کہ میں ضرور منع کروں گا ،(صحیح مسلم: 442)‘‘۔(۲)ترجمہ:’’ حضرت مجاہدؒ بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن عمر ؓ نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اپنی عورتوں کو رات کے وقت مسجد میں جانے کی اجازت دو، ان کے بیٹے واقد نے کہا : پھر یہ عورتیں اس اجازت کو برائی کا بہانہ بنالیں گی، یہ سن کر حضرت عبداللہ بن عمرؓ نے ان کے سینہ پر مارا اور فرمایا: میں رسول اللہ ﷺ کی حدیث بیان کرتا ہوں اورتم انکار کرتے ہو ،(صحیح مسلم:442)‘‘۔(۳)ترجمہ:’’حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں :حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی زوجہ صبح اور عشاء کی نمازجماعت کے ساتھ پڑھنے کے لیے مسجد جاتی تھیں،

ان سے کہا گیا: آپ گھر سے کیوں نکلتی ہیں، جبکہ آپ کو معلوم ہے کہ حضرت عمرؓ کو آپ کا نکلنا ناگوار ہے اور اُنہیں اس پر غیرت آتی ہے، وہ کہنے لگیں: پھر اُنہیں مجھے منع کرنے سے کیا چیز مانع ہے؟ حضرت ابن عمرؓ نے فرمایا: انہیں منع کرنے سے رسول اللہ ﷺکا یہ ارشاد مانع ہے:’’ اللہ کی بندیوں کو اللہ کی مساجد میں جانے سے منع نہ کرو،(صحیح بخاری:900)‘‘۔حافظ ابن حزم اندلسیؒ لکھتے ہیں:

ترجمہ:’’ اس بات پر تمام لوگوں کا اتفاق ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنی وفات تک عورتوں کو مسجد میں آنے سے کبھی نہیں روکا، نہ ہی خلفائے راشدین ؓ نے آپ کے بعد یہ کام کیا، اس سے ثابت ہوگیا کہ یہ عمل منسوخ نہیں ہوا، جب اس کا غیر منسوخ ہونا یقینی ہے تو یہ نیکی کا کام ہوا، اگر ایسا نہ ہوتا تو نبی اکرم ﷺ اسے برقرار نہ رکھتے اور ان عورتوں کو بے فائدہ بلکہ نقصان دہ تکلیف میں مبتلا نہ چھوڑتے،

ایسا کرنا تنگی و تکلیف تو ہوسکتا ہے، خیر خواہی نہیں (حالانکہ رسول اللہ ﷺ سب سے بڑے خیر خواہ ہیں)، (اَلْمُحَلّٰی لِاِبْنِ حَزَم،جلد2،ص:176)‘‘۔عہدِ فاروقی میں خلیفۂ دوم حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے فسادِ زمانہ کے سبب عورتوں کے مسجد آنے پر پابندی لگادی تھی، لیکن اس پابندی کے باوجود حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی زوجہ صبح اور عشاء کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھنے کے لیے مسجد جاتی تھیں،

حضرت ابن عمرؓ نے اس کا سبب یہ بتایا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کورسول اللہ ﷺکا یہ ارشاد مانع ہے:’’ اللہ کی بندیوں کو اللہ کی مساجد میں جانے سے منع نہ کرو،(صحیح بخاری:900)۔ترجمہ:’’عمرہ سے روایت ہے : حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اگر رسول اللہ ﷺ عورتوں کے اس بناؤ سنگھار کو دیکھ لیتے جو انہوں نے اب ایجاد کیا تو اُنہیں (مسجد میں آنے سے ) منع فرما دیتے، جس طرح بنی اسرائیل کی عورتوں کو منع کیا گیا تھا ۔ میں نے عمر ہ سے پوچھا :کیا اُنہیں منع کر دیا گیا تھا؟، انہوں نے فرمایا: ہاں ،(صحیح بخاری:869)‘‘۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…