منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ،عمران خان نے قوم سے بڑی اپیل کردی

datetime 29  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے عوام سے کل آدھے گھنٹے کیلئے باہر نکلنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کا منصوبہ چوتھے جنیوا کنونشن کے تحت جنگی جرم ہے۔

ہمیں اہلِ کشمیر کو ٹھوس پیغام بھجوانا ہے کہ بحیثیت قوم ہم پوری قوت سے ان کی پشت پر ہیں۔ جمعرات کو ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ تمام پاکستانی کشمیری عوام سے یکجہتی کے اظہار اور مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو واضح پیغام بجھوانے کیلئے کہ پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے، جمعہ کو دن 12 بجے سے لے کر 12:30 تک باہر نکلیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کا منصوبہ چوتھے جنیوا کنونشن کے تحت جنگی جرم ہے، ہمیں اہل کشمیر کو ٹھوس پیغام بھجوانا ہے کہ بحیثیت قوم ہم پوری قوت سے ان کی پشت پر ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ چنانچہ تمام پاکستانی سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر جمعہ کو آدھے گھنٹے کیلئے باہر نکلیں اور اہلِ کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔انہوں نے کہا کہ جمعہ کو باہر نکل کر ہم کشمیری بھائیوں کو پیغام دیں گے کہ پوری پاکستانی قوم بھارتی سفاکیت، 24 روز سے جاری غیر انسانی کرفیو، بچوں، خواتین سمیت کشمیری باشندوں پر تشدد، ان کے قتل ، مودی سرکار کے نسل کشی کے ایجنڈے اور مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضے کے خلاف کھڑی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…