اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیپرا کو فی یونٹ بجلی ایک روپے 93 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی دی گئی ،نجی ٹی وی کے مطابق بجلی کی قیمت بڑھانے کی درخواست جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست کی مکمل منظوری سے صارفین پر ساڑھے 26 ارب روپے سے
زیادہ کا بوجھ پڑےگا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ جولائی میں کل 14 ارب 23 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی، درخواست کے مطابق جولائی میں بجلی پیداوار پر 74 ارب 90 کروڑ روپے رہی۔ نیپرا بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق درخواست کی سماعت 4 ستمبر کو کرے گی۔جس کے بعد قیمت بڑھانے یا نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا جائیگا۔