اس مرتبہ یوم دفا ع کے موقع پر کیا کام کیا جائیگا ؟ پاک فوج نے پاکستانیوں سے اپیل کرتے ہوئےاہم ترین اعلان کر دیا

28  اگست‬‮  2019

راولپنڈی (این این آئی) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ یوم دفاع و شہداء کی مرکزی تقریب شام کے بجائے دن کو جی ایچ کیو میں ہوگی ،آرمی چیف جی ایچ کیو میں یاد گارِ شہدا پر حاضری دیں گے اور پھول چڑھائیں گے،عوام شہداء کے لواحقین سے ملیں اور شکریہ ادا کریں۔

گلی گلی ، محلے محلے شہیدوں کی تصاویر آویزاں کی جائیں ،’’کشمیر آور‘‘ حکومت کے اعلان کے مطابق 12بجے ملک بھر میں سائرن بجائے جائیں گے،12بجے قومی ترانہ اور کشمیر کا ترانہ بجایا جائیگا،پوری قوم اپنے اپنے علاقے /کام کی جگہ اکٹھی ہو گی۔ بدھ کو آئی ایس پی آر میں یوم ِ دفاع و شہدا 2019کے حوالے سے کانفرنس ہوئی جس میں ملک بھر سے سول و فوجی حکام نے شرکت کی ۔ کانفرنس میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریبات سے متعلق بات چیت کی گئی ۔ ڈی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پچھلے سال پہلی دفعہ ہر شہید کے گھر جانے کا پروگرام شروع کیا گیا جو جاری رکھا جائیگا۔ ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہاکہ پچھلے سال بہت اچھا ریسپانس رہا۔ ہر شہید کو یاد کیا گیا،اس سال بھی ہر شہید کے گھر پہنچیں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ عوام سے درخواست ہے شہیدوں کے لواحقین سے ملیں،شکریہ ادا کریں۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہاکہ گلی گلی محلے محلے شہیدوں کی تصاویر آویزاں کی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ عظیم قومیں اپنے شہیدوں کو یاد رکھتی ہیں۔انہوںنے بتایاکہ مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں منعقد ہو گی،یومِ دفاع و شہدا کی تقریب کے فارمیٹ میں تبدیلی کی گئی ہے ،جی ایچ کیو میں شام کے وقت تقریب نہیں ہو گی،اس سال سے یہ تقریب دن کے وقت منعقد ہو گی۔

صرف شہدا کے لواحقین اورغازی شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ آرمی چیف جی ایچ کیو میں یاد گارِ شہدا پر حاضری دیں گے اور پھول چڑھائیں گے۔انٰہوں نے کہاکہ آرمی چیف شہدا کے لواحقین اور غازیوں سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ اسی طرح فارمیشن اور شہر شہر تقریبات ہونگی،یومِ دفاع کی مناسبت سے چھاؤنیوں میں ہتھیاروں کی نمائش ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ تقریبات کا حصہ ہو گا۔

پچھلے سال کی طرح عوامی مقامات پر شہیدوں کی تصاویر لگائی جائیں گی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بسوں، ٹرکوں، ریلوے اسٹیشن، ائیر پورٹ اور مارکیٹس میں شہیدوں کی تصاویر لگائی جائیں گی،شہید کی گلی، محلے، گاؤں اور شہر میں اْن کی تصاویر لگائی جائیں گی۔انہوں نے عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کی ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے اعلان کردہ ’’کشمیر آور‘‘ کے سلسلے میں بھی بات چیت کی گئی ،حکومت کے اعلان کے مطابق 12بجے ملک بھر میں سائرن بجائے جائیں گے،12بجے قومی ترانہ اور کشمیر کا ترانہ بجایا جائیگا،پوری قوم اپنے اپنے علاقے /کام کی جگہ اکٹھی ہو گی۔ انہوں نے نوجوانوں بالخصوص طلبا سے شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاہ ملکی ہیرو، شوبز اور میڈیا کے نمائندے اور میڈیا بھرپور شرکت کرے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…