اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اعلیٰ سندھ مرا د علی شاہ کو جمعہ کو حراست میں لینے کی اطلاعات ، دعوے میں کتنی سچائی ہے؟حکومتی ردعمل بھی سامنے آگیا

datetime 28  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو گرفتار کرنے کی تیاریاں جاری ہیں اور سننے میں آیا ہے کہ جمعہ کو حراست میں لیا جائے گا۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ ایک خبر یہ بھی ہے کہ مرادعلی شاہ کو سندھ سے باہر اسلام آباد سے گرفتار کیا جائے گا۔پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ حکومت کی توجہ سیاسی مخالفین کو جیل میں ڈالنے پر ہے اور اس مقصد کے لیے

معیشت کو بھی خطرے میں ڈال دیا گیا ہے۔نبیل گبول نے وزیراعلیٰ سندھ کی گرفتاری سے متعلق کوئی تاریخ نہیں بتائی۔پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ بخاری نے کہا کہ مراد علی شاہ کی گرفتاری سے متعلق وہ کچھ نہیں کہہ سکتیں تاہم وزیراعلیٰ سندھ پر اومنی گروپ کیس میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔انہوں نے کہاکہ قانون کا بلاتفریق اطلاق ہی ریاست مدینہ کی بنیاد ہے اور حکومت ہر صورت ایسا کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…