اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی مشرقی کمانڈر کے لیفٹیننٹ جنرل ایم ایم ناراوانے نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیں ایٹمی بھوت سے ڈراسکتا ہے لیکن ہم ڈرنے والے نہیں ہیں،بھارتی میڈیا کے مطابق کلکتہ میں بھارتی چیمبر آف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ ہم تمام چیلنجز
کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں،چین سے متعلق ایک سوال پر ان کاکہنا تھا کہ ہمارے پاس 1962 والی فوج نہیں ہے،اگر چین کہے کہ تاریخ نہ دہرائی جائے تو ہم بھی انہیں وہی کچھ بتادیں گے۔یا درہے کہ مسئلہ کشمیر کو لیکر پاکستان اور بھارت کے درمیان شدید کشیدگی پائی جاتی ہے ۔