پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

اقوام متحدہ کشمیر کے مسئلے پر اپنی ذمہ داریاں نبھائے، ملیحہ لودھی

datetime 27  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(آن لائن) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے غاصبانہ تسلط نے مقبوضہ کشمیر کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے۔انہوں نے یہ بات جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ اسپنوزا سے ملاقات کے دوران کہی اور انہیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت سے پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا۔اس موقع پر صدر جنرل اسمبلی نے کہا کہ کشمیر میں صورتحال کو تشویش سے دیکھ رہے ہیں۔

اس دوران ڈااکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارت نے تین ہفتے سے زیادہ عرصے سے کشمیریوں کی تمام آزادیاں سلب کر رکھی ہیں، اقوام متحدہ کی کشمیر پر تاریخی ذمہ داریاں ہیں جو اسے نبھانی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو کشمیری عوام کو ان کا جائز حق خودارادیت دلوانے کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے عالمی ماحول تبدیل ہوگیا ہے جس کی وجہ سے مغرب میں رائے عامہ بھی تبدیل ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی تمام تر کوششوں کے باوجود سلامتی کونسل کے پندرہ ممبران نے اجلاس پر اتفاق کیا، اب پاکستان کے لیے یہ چیلنج ہے کہ اس معاملے کو آگے بڑھانا ہے۔ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ اجلاس میں جو بریفنگ دی گئی اس میں کھل کر بتایا گیا کہ بھارت کیا کر رہا ہے اور اس کے نتیجے میں کیا ہوسکتا ہے۔ چین، روس، برطانیہ اور امریکہ بھی چاہتے ہیں کہ اس مسئلے کا کوئی حل نکلے۔ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے بھارت بوکھلا گیا ہے کیونکہ وہاں کے عوام چاہتے ہیں کہ بھارت وہاں سے نکل جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…