مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم انتہائی قابل مذمت اور تاریخ کے سیاہ ترین ادوار کی بربریت کو پیچھے چھوڑ گیا ‘شہبازشریف کے صبر کا پیمانہ لبریز، مودی حکومت کو انتباہ کردیا

26  اگست‬‮  2019

لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام مودی کے نازی ازم کے تحت 21 دن سے گھروں میں قید ہیں۔

مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضے کے حالیہ اقدامات کے بعد سے مودی حکومت اتنی خوفزدہ ہے کہ کشمیریوں کی نماز پڑھنے پر بھی پابندی ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم انتہائی قابل مذمت اور تاریخ کے سیاہ ترین ادوار کی بربریت کو پیچھے چھوڑ گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں سے عہد ہے، ان پر ظلم کی وجہ بننے والے ایک دن کٹہرے میں ہوں گے ۔مقبوضہ کشمیر کے عوام کو دیوار سے لگانے کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے ۔نہتے اور بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام کے نتیجے میں کئی برہان مظفروانی پیدا ہوں گے۔نازیوں کی طرز پر عام شہریوں کومحصور کرکے تشدد، ظلم اور وحشیانہ پن کا نشانہ بنانامہذب انسانوں کے لئے اذیت کی انتہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ مودی کشمیر میں اپنے مظالم سے نازی ازم کی نئی قابل مذمت اور سیاہ تاریخ لکھ رہا ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں آزادی اظہار رائے اور اخبارات وجرائد پر پابندیوں نے بھارتی جمہوریت کو محض ڈھونگ ثابت کردیا ہے۔تاریخ کا سبق ہے کہ ظلم، تلوار اور تشددسے سچائی مٹانے کی کوشش کرنے والے خود مٹ گئے ۔مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں اقلیتوں، نہتوں اور بے گناہوں پر ظلم کرنے والے ایک دن کٹہرے میں ہوں گے ۔تشدد کی آگ دھکانے والے یاد رکھیں کہ وہ خود بھی اس کا ایندھن بن جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ظلم، نفرت اور تشدد کے نتیجے میں بھارتی جنونی ٹولے کے خلاف دنیا بھر میں نفرت کی آگ پھیل رہی ہے ہم کشمیریوں کے دکھ درد میں ان کے ساتھ ہیں، ان کی آواز پوری دنیا میں پہنچائیں گے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…