اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسئلہ کشمیر اور بھارتی مظالم پر اجاگر کرنے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ٹوئٹر انتطامیہ کی جانب سے نوٹس جاری ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ٹوئٹر بدمعاش مودی کا ترجمان بننے کے چکر میں حدیں عبورکرگیا۔
ٹوئٹر انتظامیہ نے مسئلہ کشمیر اور بھارتی مظالم پر ٹوئٹ کرنے پر صدر پاکستان کو بھی نوٹس جاری کردیا،شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر کا صدر پاکستان کو نوٹس بھیجنا عجیب مذاق ہے ،ٹوئٹر انتظامیہ بھی مودی سرکار کا بغل بچہ بن گئی ۔یاد رہے اس سے پہلے ٹوئٹر انتظامیہ نے وفاقی وزیر مراد سعید کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی۔