اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدرآصف زرداری کی مشکلات میں مزید اضافہ ۔ منی لانڈرنگ کا مبینہ مرکزی کردار اماراتی شہری ناصر عبد اللہ وعدہ معاف گواہ بن گیا۔نیب نے ناصرعبد اللہ کا بیان بھی ریکارڈ کرلیا، اہم شواہدحاصل کر لیے،ناصر عبداللہ منی لانڈرنگ ریفرنس میں نامزد تھے۔انہیں احتساب عدالت میں بھی پیش کیا گیا۔ جہاں انہوں نے دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کرا دیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وسیم احمد
نے بطور مجسٹریٹ بیان ریکارڈ کیا۔ ناصر لوتھا نے اپنے بیان میں کہا منی لانڈرنگ سے کوئی تعلق نہیں، عبدالغنی مجید نے میری دستاویزات کو غلط استعمال کیا، نیب کی تفتیش میں مکمل تعاون کرنے کو تیار ہوں۔جس کے بعدناصرعبداللہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے گئے، ناصر عبداللہ سمٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ہیں۔وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست پر حتمی فیصلہ چیئرمین نیب کریں گے۔