بھارتی فوج کو پاکستان پر حملے کیلئے تیار رہنے کا حکم جاری، نریندر مودی خطے کو جنگ کی آگ میں دھکیلنے پر آمادہ، بھارتی خبر رساں ادارے کے تشویشناک انکشافات

18  اگست‬‮  2019

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارتی فوج کو پاکستان پر حملے کیلئے تیار رہنے کا حکم جاری، نریندر مودی خطے کو جنگ کی آگ میں دھکیلنے پر آمادہ، بھارتی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ بھارتی ہائی کمانڈ نے لائن آف کنٹرول پر تعینات فوج کو کسی بھی وقت جارحیت کے لئے تیار رہنے کا حکم دیا ہے جبکہ بھارتی فوج کی شمالی کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ بھی یہ اعلان کر چکے ہیں کہ

وہ لائن آف کنٹرول اور اس کے پار کسی بھی وقت کارروائی کرنے کے لئے تیار ہیں۔ یاد رہے کہ بھارت کی طرف سے پاکستان کے خلاف ہمیشہ کی طرح در اندازی کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے اور اسے جواز بنا کر وہ پاکستان پر حملے کی تیاری کر رہا ہے، دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت پر ہندو نسل پرست فاشسٹ مودی قیادت نے جرمن نازیوں کی طرح قبضہ کر لیا ہے جس سے وادی میں 90لاکھ کشمیری خطرے میں پڑ گئے ہیں یو این مبصرین کو فوری طور پر کشمیر بھیجا جائے بھارتی ایٹمی ہتھیار فاشسٹ بھارتی وزیر اعظم کے ہاتھوں میں ہیں جس سے دنیا میں خطرے کی گھنٹیاں بج رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان نے اتوار کے روز سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت بھارت میں ہندو نسل پرست فاشسٹ نریندرمودی کی قیادت نے جرمن نازیوں کی طرح قبضہ کرلیا ہے جس سے مقبوضہ کشمیر کے 90لاکھ کشمیریوں کی جان خطرے میں پڑ گئی ہے انہوں نے کہا کہ کشمیری دو ہفتوں سے محاصرے میں ہیں جس سے دنیا میں خطرے کی گھنٹیاں بج رہی ہے کشمیر میں فوری طور پر اقوام متحدہ کے مبصرین کو بھیجا جائے تاکہ حالات کی سنگینی کا جائزہ لیا جاسکے وزیر اؑعظم نے کہا کہ دنیا سنجیدگی سے بھارتی ایٹمی ہتھیاروں کی حفاظت پر توجہ دے کیونکہ بھارتی ایٹمی ہتھیار فاشسٹ مودی کے ہاتھوں میں ہیں کیونکہ یہ مسئلہ صرف خطے کو ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کو متاثر کرے گا

عمران خان نے کہا کہ بھارت میں 40لاکھ مسلمان کیمپوں میں قید ہیں اور یہ مسلمان اپنی بھارتی شہریت بھی منسوخ کراچکے ہیں لیکن اب بھارتی مظالم کا جن بوتل سے باہر آچکا ہے دنیا کو فوری نوٹس لینا ہوگا کیونکہ آر ایس ایس کے غنڈوں کی نفرت و نسل کشی کی ڈاکٹرائن عروج پر ہے اور اگر عالمی برادری نے ایکشن نہیں لیا تو آر ایس ایس ڈاکٹرائن مزید پھیلے گی اب ان سب کو روکنے کا وقت آگیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…