ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے  صدر آزاد کشمیر  کی ملاقات، آئی ایس پی آر نے اہم اعلان کردیا

datetime 16  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے ملاقات کی‘ آرمی چیف نے صدر آزاد کشمیر کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے ملاقات کی‘ ملاقات میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے حوالے سے امور  اور فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات پر بات چیت کی گئی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے مسئلہ کشمیر  سے  مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہر قسم کی مدد کرنے کے عزم کااحاطہ بھی کیا،یاد رہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی جاری ہے۔گذشتہ روز بھی بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کی تھی۔ اس حوالے سے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ موجودہ صورتحال سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت نے لائن آف کنٹرول پرفائرنگ میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے۔بھارتی فوج کی فائرنگ سے لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کے تین جوان شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والے جوانوں میں نائیک تنویر، لانس نائیک تیمور اور سپاہی رمضان شامل ہیں۔ نائیک تنویر اور سپاہی رمضان کا تعلق خانیوال سے جبکہ لانس نائیک تیمور کا تعلق لاہور سے ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کے پانچ اہلکار ہلاک ہوئے۔جبکہ آج صبح ایک مرتبہ پھر سے بھارتی فورسز نے ایل او سی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک اور جوان شہید ہو گیا۔ ترجمان پاک فو میجر جنرل آصف غفور نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ ایل او سی پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے پاک فوج کا مزید ایک جوان شہید ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ سپاہی محمد شیراز ایل او سی کے بٹل سیکٹر میں بھارتی فائرنگ کی زد میں  آئے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…