اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’عمران صاحب ایک سال مکمل، تمام مضامین میں فیل ‘‘ مہنگائی کہاں سے کہاں جا پہنچی ، کتنے لاکھ بے روزگار ہو گئے ؟ حیرت انگیز دعویٰ

datetime 16  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب ایک سال مکمل ہوا اور آپ تمام مضامین میں فیل ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ نے ایک سال میں تمام قومی کامیابیوں کو بدترین ناکامیوں میں بدل دیا۔ عمران صاحب 18اگست کواپنی نالائقی اورنااہلی پر جھوٹ کا عالمی ریکارڈ بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب ایک سال میں کتنے انڈے، کٹے اور مرغیاں بانٹی ہیں، ایک سال ہوگیا، عوام روٹی کی جگہ بھوک اور مہنگائی کی تبدیلی کھارہے ہیں، آپ نے تو ایک کروڑ نوکریاںاور پچاس لاکھ گھر دینے تھے لیکن آپ نے تو روٹی، کاروباراورروزگاربھی چھین لیا۔ ایک سال میں صرف آپ کا محل پکا ہوا اور آئی ایم ایف کی ٹیم کو نوکری ملی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک سال میں 45لاکھ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے اور 15لاکھ بے روزگار ہوگئے ہیں، ایک سال میں روپے کی قیمت میں 33فیصد تاریخی کمی سے مہنگائی کا طوفان برپا ہوا ،آپ کی نالائقی نے ایک سال میں ملک کی ترقی 6سے 3فیصد اور مہنگائی کی شرح 3 فیصدسے 10فیصد کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک سال میں ٹیکس وصولی میں 600 ارب کا تاریخی خسارہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں پاکستان خطے کے سستے ترین ملک سے دوسرا مہنگا ترین ملک بن گیاہے۔ایک سال میں آپ نے 73 سالہ تاریخ میں 7ہزار ارب قرض اضافہ کرکے نااہلی کا نیا ریکارڈ قائم کیا، ایک سال میں گیس کے نرخوں میں 200فیصد اور بجلی کی قیمت میں 35فیصد اضافہ کیاگیا جبکہ بیرون ملک سرمایہ کاری میں 50فیصد کمی ہوئی جو 10سال کی کم ترین سطح پر ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…