جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

جنوبی وزیرستان، دو قبائل میں جنگ چھڑ گئی،شدید مسلح جھڑپیں جاری،متعدد ہلاک و زخمی

datetime 15  اگست‬‮  2019 |

وانا(این این آئی)جنوبی وزیرستان کے ضلعی ہیڈکوارٹر وانا میں دوتانی اور زلی خیل وزیر قبائل کے مابین شدید مسلح جھڑپیں جاری ہیں،اب تک ہونیوالی لڑائی میں فریقین کی جانب سے دو افراد کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں،14 اگست کی شب دوتانی قبائل کے 300 کے قریب مسلح لشکر نے کرکنڑہ کے مقام پرزلی خیل قبائل کے رہائش پذیر درجنوں افراد پردھاوابول دیا،جس کے نتیجہ میں زلی خیل قبائل کا ایک شخص جان بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا،اور

دوتانی قبائل نے کرکنڑہ اور اس کے مضافاتی پہاڑی چوٹیوں پر قبضہ کرکے مورچہ زن ہوگئے،جس کے ردعمل میں زلی خیل قبائل نے ہنگامی طور پر 1400 لشکرتیار کرکے کرکنڑہ کی جانب پیش قدمی شروع کردی۔اطلاعات کے مطابق زلی خیل قبائل کے مسلح لشکر نے 15 اگست کی درمیانی شب دوتانی قبائل کے مسلح مورچہ زن افراد کو پسپائی پر مجبور کرکے ان سے درجنوں مورچے واپس لے لئے ہیں،تاھم تازہ اطلاعات یہ آرہی ہیں کہ تابی کے مورچہ پر ابھی تک دوتانی قبائل مورچہ زن ہے،اور زلی خیل قبائل کے مسلح افراد نے ان کا محاصرہ کررکھا ہے،اس مورچہ سے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے شدید فائرنگ ہونے کی اطلاعات آرہی ہیں،جبکہ دوسری جانب سے زلی خیل قبائل کے مسلح افراد کی جانب سے جوابی فائرنگ کا سلسلہ شروع ہے،اور مورچے کی طرف پیش قدمی کررہے ہیں،جس سے ایک بار پھر وزیرستان میں ایک بڑے مسلح تصادم کے بادل منڈلانے لگے ہیں،بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کے ضیاع کے خدشات بڑھ گئے ہیں،انتظامیہ کی بھرپورکوششوں کے باوجود تاحال دونوں قبائل کے مابین مسلح جھڑپیں جاری ہیں،واضح رہے،کہ دونوں قبائل کے مابین کرکنڑہ کی ملکیت پر عرصہ سے تنازعہ چلاارہاہے۔لوگوں کا کہنا ہے۔کہ اگر سول انتظامیہ کے ذمہ دار اور اہل افسران تعینات ہوتے،تو دونوں قبائل کے مابین مسلح تصادم کی نوبت نہ آتی،اور ایسے حالات پر بروقت قابو پایاجاتا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…