اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

مقبوضہ وادی میں مسلمانوں کے قتل عام کیلئے آرایس ایس کے غنڈے بھیجے جارہے ہیں،عمران خان کا شدید ردعمل،دنیا کو خبر دار کردیا

datetime 15  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہورہا ہے اگر ایسا ہونے دیا گیا تو نتائج خطرناک ہوں گے۔وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں12 دن سے کرفیونافذہے، پہلے سے بھارتی فوج کے زیر قبضہ علاقے میں اضافی دستے تعینات ہیں، آر ایس ایس کے غنڈوں کوکشمیر میں بھیجا جارہاہے۔

مقبوضہ وادی میں مواصلاتی نظام مکمل طورپربند ہے، مودی کے مقبوضہ کشمیر میں اقدامات گجرات میں مسلمانوں کی نسل کشی کی مثال ہے۔وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر خاموش تماشائی بنی دنیا کو جھنجھوڑتے ہوئے کہا کیا دنیا سربیا کی طرح وادی میں ایک اور قتل عام خاموشی سے دیکھے گی؟ کیا دنیا خاموشی سے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی دیکھتی رہے گی؟ دنیا کوخبردار کرناچاہتاہوں اگرایسا ہونے دیاگیاتوخطرناک نتائج ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…