اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کو عالمی سطح پر بڑی سفارتی شکست، کشمیر پر بھارتی قبضے کا معاملہ 50 سال بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل تک پہنچ گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال پر اجلاس جمعہ کو طلب کر لیا، اجلاس پاکستان کے مطالبے پر بلایا گیا ہے۔بھارت نے سلامتی کونسل
کا اجلاس بلائے جانے سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی مگر ناکام رہا، پچاس سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ سلامتی کونسل کشمیر کے معاملے پر اجلاس منعقد کر رہا ہے۔اقوام متحدہ میں روس کے مندوب نے صحافیوں سے گفت گو میں کہا ہے کہ ہمارا ملک کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس کی مخالفت نہیں کرے گا۔