پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

زلفی بخاری چھا گئے، بیرون ممالک کام کر نے والے پاکستانی مزدورں کیلئے شاندار اعلان کردیا، حیران کن سہولت متعارف،خوشی کی لہردوڑ گئی

datetime 10  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے پندرہ اکتوبر کو بیرون ممالک میں کام کر نے والے مزدورں کیلئے صحت کارڈ جاری کر نے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ریاست پاکستان بیرون ملک مقیم مزدوروں کو علاج کی سہولت فراہم کریگی، 17 اگست کو وزیراعظم اہم اعلان کریں گے،14 اگست کو کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی منا رہے ہیں۔

15 اگست کو ہم یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔ وزیراعظم کے معاونین خصوصی زلفی بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ وزیراعظم عام عوام،غریب طبقے اور مستحق افراد کے لیے درد دل رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صحت سہولت پروگرام ملک کے 43 اضلاع میں چل رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ تھرپارکر اور فاٹا کے ضم ہونے کے بعد وہاں بھی یہ سہولت فراہم کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ 17 اگست کو وزیراعظم ایک اعلان کریں گے۔انہوں نے کہاکہ وزارت سمندرپارپاکستانیز اور وزارت صحت نے مل کر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے پروگرام مرتب کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ جو پاکستانی مزدور اور ضرورت مند لوگ ملک سے باہر ہیں ان کے خاندانوں کو بھی صحت پروگرام میں شامل کریم گے۔زلفی بخاری نے کہاکہ جو پاکستانی مزدور بیرون ملک جاتے ہیں انکو بھی صحت کارڈ دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مزدور لوگ محنت کرنے اپنے خاندان کو چھوڑ کر بیرون ملک جاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بیرون ممالک میں لیبر کیمپس کے دورے بھی کیے ہیں،عمومی طور پر مزدور طبقہ قرض لے کر بیرون ملک جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ غربت اور مشکلات کے باعث بعض لوگ غلط کام کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اس طبقے کے لیے اقدامات کیے۔انہوں نے کہاکہ ظفر مرزا اور وزارت صحت نے اس پر بہت تیزی سے کام کیا ہے۔15 اکتوبر سے بیرون ملک جانے والے مزدوروں کے لیے صحت سہولت کا آغاز کرنے جا رہے ہیں،جو بھی مزدور باہر جائیں گے وزارت صحت اور وزارت سمندرپارپاکستانی مل کر ان کے علاج کا خرچہ برداشت کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کا سمندرپارپاکستانیوں کے لیے یہ بڑا اقدام ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ یہ سہولت جو نئے لوگ جائیں گے ان کیلئے ہو گی۔،ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ پرانے لوگ جو بیرون ملک مقیم ہیں وہ پریمیئم ادا کر کے اس پروگرام میں شامل ہو سکیں گے۔انہوں نے کہاکہ اس پروگرام میں تمام بڑی بیماریوں کے علاج بھی ہو سکیں گے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی ہدایت پر ریاست پاکستان بیرون ملک مقیم مزدوروں کو علاج کی سہولت فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ اس پروگرام میں پورے ملک سے بیرون ممالک جانے والے مزدور شامل ہونگے۔زلفی بخاری نے کہاکہ 14 اگست کو کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی منا رہے ہیں،15 اگست کو ہم یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔انہوں نے کہاکہ بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں سے درخواست ہے 15 اگست کو بھارتی قونصلیٹ کے باہر احتجاج کریں۔انہوں نے کہاکہ میں خود بھی 15 اگست کو لندن میں انڈیں ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج میں شرکت کروں گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…