عمرا ن خان کی ذاتی رہائش گاہ بنی گالہ میں تعینات اہلکار وں کی تعداد 215نکلی، تمام خرچے کی وزیر اعظم کی بجائے قومی خزانے سے ادائیگی

  ہفتہ‬‮ 10 اگست‬‮ 2019  |  12:02

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کی ذاتی رہائش گاہ  پر تعینات  اہلکاروں کی تعداد 215 نکلی۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں  ن لیگ کی مائزہ حمید نے سوال کیا کہ وزیر اعظم کی ذاتی رہائش گاہ پر کتنا سکیورٹی عملہ تعینات ہے؟ جس پر وزارت داخلہ نے تفصیلات  پیش کردیں۔وزارت داخلہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی بنی گالہ رہائش پر ایف سی، پولیس اور سپیشل برانچ کے مجموعی طور پر 215 اہلکار تعینات ہیں جن میں

سے وزیر اعظم کی ذاتی رہائش گاہ پر 129 سکیورٹی ڈویژن کے اہلکار، بیرونی حصار پر 75 پولیس اہلکار تعینات ہیں، رہائش گاہ کی چھت اور قریبی پہاڑ کی چوٹی پر 11 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ اسپیشل برانچ کے 11، کوئیک رسپانس فورس کے 32 اہلکار، ایف سی کے 63 اہلکار گشت پر اور 12 پہاڑ کی چوٹی پر ہیں جب کہ بنی گالہ رہائش گاہ کے لیے پولیس کی 4 پک اپ اور 1 موٹر سائیکل بھی موجود ہے۔تمام  خرچے کی ادائیگی قومی خزانے سے کی جارہی ہے ۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

ڈیجیٹل فاسٹنگ

مجھے تیسرے دن ان کا فون آیا‘ وہ شرمندہ تھے اور بار بار معذرت کر رہے تھے‘ میں نے عرض کیا‘ میں حیران تھا آپ نے کبھی رنگ بیک میں تاخیر نہیں کی‘ میں نے کال کی‘ آدھ گھنٹے میں آپ کا جواب آ گیا‘ ہمارے تعلقات میں پہلی بار میں نے آپ کو آٹھ فون کیے اور آپ کا ....مزید پڑھئے‎