منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، بھارت کیساتھ دو طرفہ تجارت معطل کرنے سمیت بڑے فیصلوں کی منظوری  دیدی گئی

datetime 9  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ نے بھارت کیساتھ دو طرفہ تجارت معطل کرنے،مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی حکمت عملی تیار،فوری عملدرآمد کرنے،نیشنل فرٹیلائزر کے سی ای او کو عہدے سے ہٹانے،پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین2019 کی تشکیل نو کی سمری کی منظوری دیدی ہے جبکہ امپورٹ،ایکسپورٹ آرڈر میں ترمیم کا ایس آر او جاری کرنے کا اختیار ایف بی آر کو دیدیا گیا ہے۔

جمعہ کووفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا، وزیراعظم نے کشمیر کے معاملے پر چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی قائم کردی۔اجلاس نے بھارت کیساتھ دو طرفہ تجارت معطل کرنے کی منظوری دیدی۔ کابینہ نے کابینہ نے فیڈرل انسٹیٹیوٹ آف حیدرآباد کیلئے قانون سازی،نیشنل فرٹیلائزر کے سی ای او کو عہدے سے،پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین 2019 کی تشکیل نو کی سمری کی منظوری دیدی ہے۔ کابینہ نے ایرا کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کی تقرری،قومی پیداوار آرگنائزیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سمری کی بھی منظوری دیدی ہے۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ پاکستان اور بھارت کی سالانہ دو طرفہ تجارت کا حجم 2ارب 12 کروڑ 40لاکھ ڈالر ہے،پاکستان کی درآمدات کا حجم 1ارب 80 کروڑ ڈالر ہے۔کابینہ کو بتایا گیا کہ پاکستان کی بھارت کیلئے برآمدات کا حجم 32 کروڑ 40لاکھ ڈالر ہے، کابینہ کواحساس پروگرام سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔وفاقی کابینہ نے اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا اور ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کردی۔کابینہ کے ایجنڈا میں مفاد عامہ کیلئے مختلف پروگرامز شروع کرنے کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں۔ کابینہ کو کراچی، لاہور، ملتان اور پشاور میں بڑی عمارتوں کی تعمیر کے حوالے سے سے شہری ہوا بازی نے تفصیلی بریفنگ دی۔کابینہ نے امپورٹ،ایکسپورٹ آرڈر میں ترمیم کا ایس آر او جاری کرنے کا اختیار ایف بی آر کو دیدیا۔

کابینہ نے ای ڈی پولی کلینک شاہد حنیف سے چارج واپس لیکر ان کی جگہ ڈاکٹر شعیب کو بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر چارج سونپ دیا ہے۔کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے وزراء کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وستم کو عالمی سطح ہر اجاگر کرنے کی ہدایت کی۔ کابینہ نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی حکمت عملی تیار اور اس پر فوری عملدرآمد کرنے کی منظوری دیدی۔کابینہ نے وزارت ریلوے کی سمجھوتہ ایکسپریس اور بھارت کو ریل سروس بند کرنے کے فیصلے کی توثیق کی۔کابینہ اجلاس میں شیخ رشید احمد کے بھارت میں ریل سروس معطل کرنے کے دبنگ موقف کی تعریف کی گئی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…