جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

”کتنے قطری پیدا ہوں گے ملک چلانے کے لیے“سپریم کورٹ کے ریمارکس، اہم ترین مقدمے میں بڑا حکم جاری کردیا

datetime 9  اگست‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی) سپریم کورٹ نے کراچی میں عمارت کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت میں کہا کہ کتنے قطری پیدا ہوں گے ملک چلانے کے لیے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے الہ دین پارک سے متصل عمارت کی تعمیر کے کیس کی سماعت کی۔

تفتیشی افسر نیب رمیش کمار نے رپورٹ پیش کی۔ عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ رپورٹ چیئرمین نیب سے مانگی مگر ایک تفتیشی افسر رپورٹ دے رہا ہے۔جسٹس گلزار احمد نے نیب حکام کی سرزنش کرتے ہوئیکہا کہ نیب والے بھی ان سے مل گئے، غیر قانونی الاٹمنٹ پر نیب بھی جھوٹی رپورٹ دے رہا ہے، اس عمارت کی الاٹمنٹ ہمارے فیصلے کیخلاف ہوئی۔جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ ایک قطری کو محکمہ ایویکیو کی زمین کس کھاتے میں دی گئی۔ عدالت نے نیب رپورٹ مسترد کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں نئی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ کتنے قطری پیدا ہوں گے ملک چلانے کے لیے، کتنے قطریوں کو زمین دی گئی، پاکستان کے لیے اس قطری نے کیا خدمات دیں جو زمین الاٹ کی گئی، ایسا مت کریں، ملک کس حال پر پہنچ گیا ہے، ایسی جھوٹی رپورٹ ہمارے  پاس مت پیش کریں۔ سپریم کورٹ نے کراچی میں عمارت کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت میں کہا کہ کتنے قطری پیدا ہوں گے ملک چلانے کے لیے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے الہ دین پارک سے متصل عمارت کی تعمیر کے کیس کی سماعت کی۔تفتیشی افسر نیب رمیش کمار نے رپورٹ پیش کی۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…