منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

’’عمران خان جتنا ظلم کریگا برداشت کریں گے ‘‘ اپوزیشن جماعتوں نے کیا بڑا فیصلہ کر لیا  ؟ دوٹوک اعلان

datetime 9  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مریم نواز کی گرفتار ی پر تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی بڑی بھول ہے کہ وہ سمجھتا ہے کہ وہ لیگی رہنماؤں کو ڈرا دیں گے، یہ گردن کٹ جائیگی مگر ان کے آگے جھکے گی نہیں،مریم نواز نے استدعا کی مجھے والد سے ملنا ہے وقت دیا جائے،

کیا نیب ایک دن انتظار نہیں کرسکتا تھا،بلاف خوف و خطر کہتا ہوں کشمیر کا سودا کیا گیا ہے، مریم نواز کی گرفتاری بھی کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے کی گئی ،پھر ثابت ہوگیا کہ نیب اور پی ٹی آئی گٹھ جوڑ ہے اور یہ اپوزیشن کو دیوار سے لگانا چاہتے ہیں،پشاور بس منصوبے میں 100 ارب روپے کا ڈاکا ڈالا گیا، چوروں اور لٹیروں کو پکڑنے کا دعویٰ کرنے والی تحریک انصاف ان کو جاکر پکڑے،پوری قوم سوال کر رہی ہے کہ کرپشن کا نزلہ مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی پر گرایا جارہا ہے کیا باقی سب دودھ کے دھلے ہیں۔جمعہ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ایک باپ کے سامنے بیٹی کو گرفتار کیا گیا اور بیٹی کے سامنے والد کو، ایسا دلخراش منظر شاید پہلے کبھی نہ دیکھا گیا ہو، وہ دونوں باپ بیٹی خود کو قانون کے حوالے کرنے آئے تھے، بیٹی اپنی بیمار ماں کو اور والد اپنی بیمار بیوی کو لندن کے اسپتال چھوڑ کر آئے تھے، کل اس کی بدترین تاریخ دہرائی گئی۔ انہوںنے کہاکہ مجھے میرے بھائی سے کوٹ لکھپت جیل میں ملنے نہیں دیا گیا اور باہر روک دیا گیا تھا اور پھر مجھے بعد میں پتہ لگا کہ اندر نیب کی ٹیم موجود ہے اور انہوں نے قوم کی بیٹی مریم نواز کو اپنے والد اور یوسف نواز کو اپنے چچا کے سامنے گرفتار کیا۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا نیب راستے میں یا ان کی رہائش گاہ سے انہیں گرفتار نہیں کرسکتی تھی۔شہباز شریف کی جانب سے عمران خان نیازی کا نام لینے

پر ایوان میں شور و شرابہ شروع ہوگیا جس پر اسپیکر اسمبلی نے اراکین سے آپس میں بات چیت سے گریز کرنے کا کہا۔شہباز شریف نے کہاکہ ان کو پہلی مرتبہ گرفتار نہیں کیا گیا،ہم کئی مرتبہ اس راستے سے گزرے ہیں، سر میں چاندی آگئی یہ ظلم و ستم سہتے ہوئے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان جتنا ظلم کرے گا برداشت کریں گے مگر سر نہیں جھکائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی بڑی بھول ہے کہ

وہ سمجھتا ہے کہ وہ مسلم لیگ (ن) کو ڈرا دیں گے،یہ گردن کٹ جائے گی مگر ان کے آگے جھکے گی نہیں۔اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ مودی سرکار نے کشمیر میں جو بدترین قدم اٹھایا ہے اور اس پر غاصبانہ قبضہ کیا اس پر تحریک انصاف نے کوئی اقدامات نہیں کیے جس پر اپوزیشن نے فیصلہ کیا کہ ہم مل کر کشمیری بھائیوں کیلئے ایک آواز سے بات کریں گے اور پوری دنیا میں اس مسئلے کو اجاگر کریں گے۔

انہوںنے کہاکہ مریم نواز نے استدعا کی کہ مجھے والد سے ملنا ہے وقت دیا جائے، کیا نیب ایک دن انتظار نہیں کرسکتا تھا’۔انہوں نے کہا کہ یہ پھر ثابت ہوگیا کہ نیب اور پی ٹی آئی گٹھ جوڑ ہے اور یہ اپوزیشن کو دیوار سے لگانا چاہتے ہیں۔شہباز شریف نے کہاکہ نواز شریف کو گرفتار کرنے کی اصل وجہ یہ ہے کہ اس نے پاکستان کو اندھیروں سے نکالا اور سی پیک لاکر پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے

بہت بڑا قدم اٹھایا۔انہوں نے بتایا کہ نواز شریف نے 5 ارب ڈالر ٹھکرا کر پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، ملک کے لوگوں کو روز گار دیا۔پشاور کے بی آر ٹی منصوبے کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ پشاور بس منصوبے میں 100 ارب روپے کا ڈاکا ڈالا گیا، چوروں اور لٹیروں کو پکڑنے کا دعویٰ کرنے والی تحریک انصاف ان کو جاکر پکڑے۔انہوںنے کہاکہ پشاور کے بی آر ٹی منصوبے کے حوالے سے

آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ بھی سامنے آئی مگر کسی نے اس پر کان نہ دھری۔انہوں نے کہا کہ یہ ملکی معیشت، اسٹاک ایکسچینج، مہنگائی سے توجہ ہٹانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، جو کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں وہ بادشاہ بن کر پوری دنیا میں پھرتے ہیں۔اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ پوری قوم سوال کر رہی ہے کہ کرپشن کا نزلہ مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی پر گرایا جارہا ہے کیا باقی سب دودھ کے دھلے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ یہ کون کم ظرف تھا جس نے اپنے باپ کے سامنے بیٹی کو اور بھتیجے کو اپنے چچا کے سامنے گرفتاری پر مجبور کیا۔انہوںنے کہاکہ وہ بلاف خوف و خطر کہتے ہیں کہ کشمیر کا سودا کیا گیا ہے۔انہوں نے نیب کی کارروائیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کاروبار بند، روٹی مہنگی، دوائیں ناپید، تعلیم کے دروازے بند ہیں، احتساب کی کارروائیاں معاشی صورتحال سے ہٹانے کے لیے ہے۔

شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان کی طرف اٹھنے والے تمام ہاتھ، چاہے وہ مودی ہو یا کوئی اور ہو، قوم ان ہاتھوں کو توڑ ڈالے گی، ہم کشمیر سے لے کر معاشی ترقی تک اور جوہری پروگرام کا اپنے خون سے دفاع کریں گے، ہمیں ہر معاملے میں دیوار سے لگایا اور مزید لگالیں لیکن آخر میں چیخیں ان کی نکلیں گی، ہم اپنے مشن پر قائم رہیں گے، ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے جان کی بازی لگاکر عظیم بنائیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…