بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

قومی سلامتی کے اجلاس کے بعد پاکستان کی فضائی حدود میں داخل اور جانے والے طیاروں کو متبادل فضائی حدود استعمال کرنے کی ہدایات جاری

datetime 7  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لاہور ریجن میں ہوائی راستوں میں تبدیلی کا اعلان کر دیا۔سی اے اے کے نوٹم کے مطابق جہاز فضائی راستے A466، N644، P54، M881 پر46 ہزار فٹ سے نیچے فلائنگ نہیں کریں گے۔نوٹم کے مطابق صبح سات بجکر 45 منٹ سے شام چار بجے تک نئے شیڈول پر عملدرآمد کیا جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق افغانستان سے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے اور جانے والے طیاروں کو متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

سی اے اے کے نوٹم کے مطابق مذکورہ فضائی حدود کو استعمال کرنے والے جہاز متبادل راستہ اختیار کریں۔ سی اے اے کی جانب سے جاری نوٹم میں اگست سے پانچ ستمبر تک عملدرآمد ہوگا۔سی اے اے کا کہنا ہے کہ نوٹم کے ذریعے تمام ایئرلائنز کو آگاہ کردیاگیا ہے۔واضح رہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی،سیاسی اور عسکری قیادت نے فیصلہ کیاہے کہ بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا،واہگہ بارڈر بند،بھارت کے ساتھ ثقافتی، سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم اورفضائی حدودکھولنے پر نظر ثانی کی جائیگی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس میں دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد میں ہر سطح پر بھرپور ساتھ دیا جائے گا۔لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا موثر جواب دیا جائے گا۔ بھارت کے ساتھ ثقافتی، سفارتی اور تجارتی تعلقات پر بھی نظر ثانی ہوگی جبکہ موجودہ حالات میں فضائی حدود کھولنے کے فیصلے پر بھی نظر ثانی کی جائیگی۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر سیاسی، سفارتی اور قانونی پہلووں کا جائزہ لینے اور تجاویز مرتب کرنے کے لیے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

کمیٹی میں وزیر خارجہ، اٹارنی جنرل آف پاکستان، سیکرٹری خارجہ، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم او)، ڈی جی آئی ایس پی آر اور وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی احمر بلال صوفی شامل ہیں۔ گزشتہ روز کور کمانڈرز کانفرنس میں بھی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آرمی چیف نے واضح کردیا تھا کہ پاک فوج کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ آخری حد تک جائیگی۔ در یں اثناء قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کے ساتھ

تعلقات اور کشمیر کے معاملے پر اہم فیصلے کرلیے گئے۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا پانچ نکاتی اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات کم ترین سطح پر لائے جائیں گے۔ قومی سلامتی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ باہمی تجارت کو معطل کردیا جائے گا۔اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پاکستان اور انڈیا کے مابین ہونے والے دو طرفہ معاہدوں کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔

مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں لے جایا جائے گا اور عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا جائے گا۔ قومی سلامتی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ یوم آزادی 14 اگست کو کشمیریوں کے ساتھ یوم یکجہتی کے طور پر منایا جائے گا اور 15 اگست کو ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔وزیر اعظم نے ایل او سی پر مسلح افواج کو تیار رہنے کی ہدایت کردی ہے اور ہدایت کی ہے کہ بھارت کی کسی بھی شرارت کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…