جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

مودی کا یہ فیصلہ انڈیا کو توڑ دے گا، اگر یہ فیصلہ واپس لیتے ہیں توکیا ہو گا؟ فیصلے پر قائم رہتے ہیں تو کیا ہو گا؟ پاکستان مولانا مسعود اظہر اور حافظ سعید پر اپنی پالیسی بدل لے گا،‘ انڈیا کی معیشت بھی تباہ ہو جائے گی،کیا پاکستان اور انڈیا کے تعلقات پوائنٹ آف نو ریٹرن پر جا رہے ہیں؟ جاوید چودھری کا تجزیہ

datetime 7  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری نے ایک دل چسپ نقطہ اٹھایا،میں زرداری صاحب کی بات سے اتفاق کرتا ہوں‘ نریندر مودی وہی غلطی کر چکے ہیں جو سوویت یونین کے صدربریذنیف نے افغانستان میں داخل ہو کر کی تھی‘ مودی کا یہ فیصلہ انڈیا کو توڑ دے گا‘کیوں کہ یہ اگر اپنا فیصلہ واپس لے لیتے ہیں تو انڈیا میں کشمیر جیسی مزید28 ریاستیں ہیں

اور ان ریاستوں میں آزادی کی تحریکیں چل رہی ہیں‘یہ ریاستیں بھی یونین کے خلاف اٹھ کھڑی ہوں گی اور دوسرا یہ اگر اپنے فیصلے پر قائم رہتے ہیں تو کشمیر کی لڑائی پورے انڈیا میں پھیل جائے گی‘ کشمیری خودکش حملے پورے انڈیا کو ہلا کر رکھ دیں گے‘ پاکستان بھی پیچھے نہیں ہٹے گا‘ یہ مولانا مسعود اظہر اور حافظ سعید پر اپنی پالیسی بدل لے گا اور انڈیا جانتا ہے اسے اس کی کیا قیمت چکانا پڑے گی‘ انڈیا کی معیشت بھی تباہ ہو جائے گی‘ اس کا امن بھی ختم ہو جائے گا اور یہ فیصلہ خطے کو جنگ کے دہانے تک بھی لے جائے گا جس کے آخر میں انڈیا ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گاچناں چہ مودی کی اس غلطی نے اسے انڈیا کا گوربا چوف بنا دیا ہے‘ انڈیا اب ہر روز نو مور ہوتا چلا جائے گا۔ پارلیمنٹ نے متفقہ قرار داد پاس کر کے دنیا کو اپنی پالیسی دے دی‘ دوسری طرف پاکستان نے انڈیا کے ساتھ ہر قسم کے تجارتی تعلقات منقطع اور سفارتی تعلقات محدود کرنے کا اعلان کر دیا‘دونوں ملکوں کے سفیر واپس جا رہے ہیں‘ اگلی سٹیج میں ائیر سپیس بھی بند کر دی جائے گی‘ کیا یہ اقدامات کافی ہیں یا پھر معاملہ طول پکڑے گا، دوسرا کیا پاکستان اور انڈیا کے تعلقات پوائنٹ آف نو ریٹرن پر جا رہے ہیں؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…