بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

خورشید شاہ کے 500 ارب سے زائداثاثوں کا انکشاف ،نیب نے پی پی رہنما کے اکائونٹس، بے نامی جائیدادوں کی تفصیلات حاصل کرلیں

datetime 7  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماخورشید شاہ کے 500ارب سے زائد اثاثوں کاانکشاف ہوا ہے ، نیب نے خورشید شاہ کے اکائونٹس، بے نامی جائیدادوں کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں۔تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب)نے پیپلزپارٹی کے رہنماخورشید شاہ کے خلاف انتہائی اہم شواہد حاصل کرلیے ۔

جس میں خورشید شاہ کے پانچ سو ارب سے زائد اثاثوں کاانکشاف ہوا ہے۔نیب نے خورشیدشاہ کے اکائونٹس، بے نامی جائیدادوں ، بدعنوانی سے بنائے گئے اثاثوں اور فرنٹ مین کی تفصیلات بھی حاصل کرلی ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ خورشید شاہ اور اہلخانہ کے کراچی، سکھر اور دیگر علاقوں میں 105بینک اکائونٹس ہیں ، خورشید شاہ نے اپنے فرنٹ مین پہلاج مل کے نام پر83 جائیدادیں بنا رکھی ہیں۔دستاویز کے مطابق جائیدادیں سکھر، روہڑی، کراچی اور دیگر علاقوں میں بنا ئی گئی ہیں، پہلاج رائے گلیمر بینگلو، جونیجو فلور مل، مکیش فلور مل اور دیگر جائیدادیں بنائیں، مبینہ فرنٹ مین پہلاج نے2015 سے قبل کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا۔نیب دستاویز میں بتایا گیا خورشید شاہ کامبینہ فرنٹ پہلاج معمولی دکان چلاتا تھا ، فرنٹ مین لڈومل کے نام پر11 اور آفتاب حسین سومرو کے نام پر 10 جائیدادیں ہیں۔دستاویز کے مطابق خورشید شاہ نے اعجازپل کے نام پرسکھر اور روہڑی میں 2 جائیدادیں بنائیں ، مبینہ فرنٹ مین کے لیے کارڈیو اسپتال سے متصل ڈیڑھ ایکڑ نرسری الاٹ کرائی۔نیب ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کی بے نامی جائیدادوں میں عمر جان نامی شخص کا بھی اہم کردار ہے، پی پی رہنما کی زیر استعمال بم پروف گاڑی عمرجان کے نام پررجسٹرڈہے جبکہ اسلام آباد میں خورشید شاہ کا زیر استعمال گھر بھی عمر جان کے نام پر ہے جبکہ سکھر اور دیگر علاقوں میں ترقیاتی منصوبے عمر جان کی کمپنی کو دلوائے گئے۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…