جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال 1846ء سے بھی بدتر ہے، کشمیری صحافی کے دہلی پہنچنے پر انکشافات

datetime 7  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)مقبوضہ کشمیر کے معروف صحافی مزمل جلیل نے دہلی پہنچے پر،محاصرہ زدہ وادی کشمیرکے حالات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں کی صورتحال 1846ء سے بھی بدتر ہے جب انگریزوں نے پوری ریاست جموں وکشمیر محض 75لاکھ نانک شاہی(سکہ رائج الوقت) کے عوض مہاراجہ گلاب سنگھ کو بیچ دی تھی۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مزمل جلیل نے آنکھوں دیکھا حال بیان کرتے ہوئے کہاکہ میں ابھی ابھی سرینگر سے دہلی پہنچا ہوں اور وہاں کی صورتحال 1846ء سے بھی بدتر ہے۔ سرینگر فوجیوں اور خاردار تاروں کا شہر بن چکا ہے۔ مزمل جلیل نے انٹرنیٹ پر اپنی کہانی شیئر کرتے ہوئے کہاگزشتہ روز مجھے اپنے گھر یعنی پرے پورہ سے اپنے دفتر ریذیڈنسی روڈ پہنچتے ہوئے 3گھنٹے لگے جبکہ لینڈ لائن ٹیلیفون اورموبائل فون منقطع اور انٹرنیٹ سروسز معطل کردی گئی ہیںاور اے ٹی ایمز میں کوئی پیسہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ پورے مقبوضہ جموں وکشمیر میں سخت کرفیو نافذ ہے اور میں بہت مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد سرینگر میں ایک جگہ سے دوسری جگہ جاسکا ہوں اور مجھے سرینگر کے دوسرے علاقے کی کوئی معلومات نہیں جبکہ بارہمولہ سے احتجاجی مظاہروں کی خبریں آرہی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ دومظاہرین کے شہید ہونے کی بھی خبریں ہیں لیکن اس کو تصدیق کرانے کے کوئی ذرائع دستیاب نہیں ہیں۔ انہو ں نے کہا سڑکوں پر موجود ناکوں اور فورسز اہلکاروں کو صحافیوں کو آگے جانے سے روکنے کی سخت ہدایات دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا میں نے سرینگر میں راجباغ پولیس سٹیشن کے سامنے ایک ہوٹل میں بھارتی ٹی وی چینل کے عملے کو دیکھا اوروہ رپورٹ کر رہے تھے کہ کشمیر میں امن ہے۔

دریں اثناء انجمن اسلامیہ بھدرواہ نے ایک بیان میں کہاکہ وادی کشمیر کی طرح جموں خطے کی وادی چناب میں بھی سخت کرفیو نافذ ہے اور کسی کو گھر وں سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی جبکہ بھارتی فورسز کے اہلکار علاقے کے طورو عرض میں گشت کررہے ہیں۔ انجمن اسلامیہ کے صدرخیرت حسین فراش نے دفعہ 370کی منسوخی کے بھارتی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ پر زوردیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…