اسلام آباد ( سی پی پیٍٓ)پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کے معروف اور عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کو تمغہ امتیاز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے اعلی دینی خدمات پر ممتاز عالم دین اور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل کو تمغہ امتیاز سے نوازنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 14
اگست کو منعقد کی جانے والی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی مولانا طارق جمیل کو تمغہ سے نوازیں گے ۔خیال رہے کہ مولانا طارق جمیل عالمی شہرت یافتہ مبلغ اور مذہبی اسکالر ہیں جنہوں نے دین اسلام کی تبلیغ کے کام میں کئی دہائیاں صرف کی ہیں اور اس سلسلے میں وہ بیسیوں ممالک کے متعدد بار دورے کر چکے ہیں ۔