جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

پاک بھارت سرحدوں پر کشیدگی میں اضافہ،پاکستان کی مسلح افواج ہائی الرٹ،بڑا حکم جاری کردیاگیا

datetime 6  اگست‬‮  2019 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاک بھارت سرحدوں پر کشیدگی میں اضافہ،پاکستان کی مسلح افواج ہائی الرٹ،بڑا حکم جاری کردیاگیا،تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کے بعد پاک بھارت سرحدوں پر کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے،جس کے پیش نظر پاکستان کی بری، بحری اور فضائی افواج کو ہائی الرٹ کردیاگیا ہے، ماضی میں بالاکوٹ واقعہ کے پیش نظر پاک فوج کو تیار رہنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں

اور پاک فوج دشمن کی ہر کارروائی کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہائی الرٹ ہے، کور کمانڈرز کانفرنس نے واضح کیا ہے کہ پاک فوج کشمیریوں کی جدوجہد کی کامیابی تک ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جبکہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی اپنی اس ذمہ داری کو نبھانے کیلئے مکمل تیار ہے، پاک فوج اس سلسلے میں کسی بھی حد تک جائیگی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں بھارت کے غیر آئینی قدم اور ایل اوسی صورت حال پر غور کیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء نے حکومت کے بھارتی اقدامات کو مسترد کرنے کے فیصلے کی بھرپور تائید کی۔کور کمانڈرز نے کہاکہ پاکستان نے کبھی بھی جموں و کشمیر پر بھارتی تسلط کو قانونی بنانے والے آرٹیکل 370 یا 35 Aکو تسلیم نہیں کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ ِ پاکستان آرمی کشمیریوں کی جدوجہد کی کامیابی تک اْ ن کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان آرمی اپنی اس ذمہ دار ی کو نبھانے کیلئے مکمل تیار ہے،پاک فوج اس سلسلے میں کسی بھی حد تک جائے گی۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…