پاک فوج کشمیری عوام کیساتھ کھڑ ی ہوگئی!کور کمانڈر کانفرنس میں اب تک کا سب سے بڑا اعلان کردیا گیا

6  اگست‬‮  2019

راولپنڈی (این این آئی) کور کمانڈرز کانفرنس نے واضح کیا ہے کہ پاک فوج کشمیریوں کی جدوجہد کی کامیابی تک ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جبکہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی اپنی اس ذمہ داری کو نبھانے کیلئے مکمل تیار ہے ، پاک فوج اس سلسلے میں کسی بھی حد تک جائیگی ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں بھارت کے غیر آئینی قدم اور ایل اوسی صورت حال پر غور کیا گیا ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء نے حکومت کے بھارتی اقدامات کو مسترد کرنے کے فیصلے کی بھرپور تائید کی۔کور کمانڈرز نے کہاکہ پاکستان نے کبھی بھی جموں و کشمیر پر بھارتی تسلط کو قانونی بنانے والے آرٹیکل 370 یا 35 Aکو تسلیم نہیں کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ ِ پاکستان آرمی کشمیریوں کی جدوجہد کی کامیابی تک اْ ن کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان آرمی اپنی اس ذمہ دار ی کو نبھانے کیلئے مکمل تیار ہے،پاک فوج اس سلسلے میں کسی بھی حد تک جائے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…