جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

لداخ اور جموں اور کشمیر دو حصوں میں تقسیم،آج کا دن 16 دسمبر 1971ء کی طرح پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،ان حالات میں پاکستان کے پاس تین آپشن بچتے ہیں، پاکستان کو اب کیا کرنا چاہیے اور یہ کیا کرے گا؟جاویدچودھری کا تجزیہ‎

datetime 5  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج انڈیا نے صدارتی حکم کے تحت آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر دیا جس کے بعد بھارت کی نظر میں مقبوضہ کشمیر متنازع علاقہ نہیں رہا‘ یہ اب لداخ اور جموں اور کشمیر دو حصوں میں تقسیم ہو چکا ہے اور یہ دونوں انڈین یونین کا حصہ بن چکے ہیں‘

آج جب انڈین وزیر داخلہ امیت شاہ نے یہ آرڈیننس راجیہ سبھا میں پیش کیا تو اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا، کانگریس سمیت انڈیا کی تمام اپوزیشن جماعتوں نے یہ آرڈیننس مسترد کر دیا‘ گورنمنٹ کی اس کوشش کو آئین کو توڑنے، پاؤں میں روندنے اور اس کی آبرو ریزی کرنے کے برابر قرار دیا گیا، انڈیا کی اس جسارت سے پاکستان اور کشمیری عوام براہ راست متاثر ہوئے ہیں، آج کا دن 16 دسمبر 1971ء کی طرح پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے‘ مقبوضہ کشمیر میں اس وقت کرفیو ہے‘ ٹیلی فون‘ موبائل فون‘ انٹرنیٹ‘ ہوائی اڈے اور بس سروس معطل ہے‘ سکول‘ کالج‘ فیکٹریاں‘ گلیاں اور بازار آج بھی بند ہیں‘ 38 ہزار نئے فوجی کشمیر پہنچ چکے ہیں اور 70 ہزار راستے میں ہیں‘ اس وقت مقبوضہ کشمیر میں ساڑھے پانچ لاکھ فوج موجود ہے یوں یہ دنیا کا سب سے بڑا ملٹری زون بن چکا ہے، ہندوؤں کی مقدس ترین یاترا امر ناتھ بھی معطل ہو چکی ہے اور علاقے کو سیاحوں سے بھی خالی کرا لیا گیا ہے‘ صورت حال انتہائی الارمنگ ہے‘ خطے میں جنگ کے گہرے بادل منڈلا رہے ہیں‘ ان حالات میں پاکستان کے پاس تین آپشن بچتے ہیں‘ آخری اور حتمی جنگ‘ دو‘ بین الاقوامی ثالثی‘ یو این سلامتی کونسل سے رابطہ کیا جائے‘ او آئی سی کا اجلاس بلایا جائے‘ دنیا کے بڑے آگے آئیں اور یہ مسئلہ حل کرا دیں اور تیسرا آپشن خاموشی‘ ہم چپ چاپ کشمیر کا کڑوا گھونٹ بھی پی جائیں‘ پاکستان کو کیا کرنا چاہیے اور یہ کیا کرے گا؟

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…