اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

کراچی اسٹیل مل کی بحالی،وزیرِ اعظم عمران خان نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 5  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیرِ اعظم عمران خان نے وزارتِ تجارت و صنعت کو اسٹیل مل کی بحالی کے سلسلے میں کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اسٹیل مل کو نقصانات سے بچانا اور اسکی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ایک منافع بخش ادارے کی تباہی ماضی کی بدا نتظامی اور غفلت کی واضح مثال ہے۔

پیر کو یہاں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان اسٹیل مل کی بحالی کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، سیکرٹری وزارتِ صنعت و پیداوار، سیکرٹری نجکاری ڈویڑن و دیگر افسران شریک ہوئے۔ وزیرِ اعظم کو اسٹیل ملز کی موجودہ صورتحال، مل کی بندش کی وجہ سے ہونے والے نقصانات،  اسٹیل مل کی بحالی کے سلسلے میں موجودہ حکومت کی جانب سے کیے جانے والے فیصلوں پر اب تک کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ اسٹیل مل 2008تک منافع بخش ادارہ تھا جوکہ 2009میں نقصانات کا شکار ہوا اور جون 2015میں اسٹیل مل کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا، ادارہ مسلسل خسارے کا شکار رہا ہے،محض ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگیوں کے ضمن میں حکومت 37کروڑ  ماہانہ اخراجات برداشت کر رہی ہے۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ اب تک اسٹیل مل کے ذمہ واجبات217ارب تک پہنچ چکے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ  اسٹیل مل کو نقصانات سے بچانا اور اسکی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک منافع بخش ادارے کی تباہی ماضی کی بدا نتظامی اور غفلت کی واضح مثال ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…