جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

پاکستان اور بھارت تحمل سے کام لیں، اقوامِ متحدہ کی اپیل

datetime 5  اگست‬‮  2019 |

نیویارک(این این آئی)پاکستان اور بھارت کے مابین لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے اطراف میں کشیدگی کے باعث اقوامِ متحدہ (یو این) نے دونوں ممالک سے زیادہ سے زیادہ تحمل سے کام لینے کی اپیل کردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفین دجارک نے ایک سوال کے جواب میں ای میل کے ذریعے بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں افواج کی نگرانی کرنے والے اقوامِ متحدہ کے گروپ (یو این موگپ) نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ حالیہ عرصے

میں لائن آف کنٹرول پر فوجی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے،بیان میں کہا گیا کہ اقوامِ متحدہ دونوں ممالک سے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کی اپیل کرتی ہے کہ صورتحال مزید نہ بگڑے۔خیال رہے کہ یو این موگپ کو متنازع علاقے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی نگرانی کرنے کے لیے 1949 میں تعینات کیا گیا تھا۔یہ بات بھی مدِ نظر رہے کہ پاکستان، اقوامِ متحدہ کے مندوبین کو ایل او سی کی نگرانی کی اجازت دے چکا ہے جبکہ بھارت نے اس سے انکار کیا۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…